in

شادی 18سال کی عمرمیں لازمی کرائی جائے، عبدالرشید

شادی 18سال کی عمرمیں لازمی کرائی جائے، عبدالرشید

بے راہ روی روکنے کاواحد حل شادی کا ہوجانا ہے

جماعت اسلامی کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے بچوں کی شادی 18سال کی عمر میں نہ کرنے پر والدین کے جوابدہ ہونے کا بل سندھ اسمبلی میں قانون سازی کےلیے جمع کرادیا۔

 رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کہنا تھا کہ معاشرے میں بڑھتی بے راہ روی کو روکنے کاواحد حل اسلامی قوانین کے مطابق شادی کا ہوجانا ہے۔ حکومت اس حوالے سے والدین کے ساتھ تعاون کرے جبکہ نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں نکاح کو آسان بنائیں جہیز کی لعنت سے بچیں۔

سید عبدالرشید نے کہا کہ والدین اپنےبچوں کی وقت پر شادی کو یقینی بنائیں جبکہ حکومت شادی میں ہونے والی غیر رسمی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شادی کے لئے ضابطہ اخلاق طے کردے کیونکہ موجودہ حالات میں بیٹی کی شادی کو والدین پر بوجھ بنا دیا گیا ہےجو کہ افسوسناک امر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر مزید مہنگا، آج کے کرنسی ریٹ