in

وزیرداخلہ شیخ رشید وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی پہنچ گئے

وزیرداخلہ شیخ رشید وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی پہنچ گئے

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سندھ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے کراچی پہنچ گئے۔ وہ دورہ کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی رینجرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسلام آباد سے روانگی سے قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام  کےلیے جارہاہوں دورے کا مقصد صرف امن ہے۔

وزیرداخلہ کا دورہ کراچی دو روز پر مشتمل ہے جس میں وہ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں امن و امان کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

شیخ رشید گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے  ملاقاتیں کریں گے اور سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کےلیے فیصلے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر دورہ کررہے ہیں کل شام گورنر سندھ اور اسد عمر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نے شیخ رشید کو دورہ کراچی کی ہدایت کی تھی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اپنے دورہ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن امان کی صورتحال خراب ہے اور جرائم پیشہ افراد کو کچھ سیاسی لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو شکارپور میں ڈاکوؤں کیخلاف رینجرز کا آپریشن بھی کیا جاسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپو، ویوو سمیت کئی بڑی کمپنیاں پاکستان میں موبائل تیار کرینگی

اوپو، ویوو سمیت کئی بڑی کمپنیاں پاکستان میں موبائل تیار کرینگی

Naeem Ashraf Butt Art Final

نوازشريف کی پیپلزپارٹی سے متعلق شاہدخاقان کے مؤقف کی تائید