in

کروناویکسینیشن:19سال سے زائدعمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولنےکااعلان

کروناویکسینیشن:19سال سے زائدعمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولنےکااعلان

پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کے لیے 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بدھ کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 19 سال اور زائد عمر والوں کی رجسٹریشن کا عمل جمعرات 27 مئی سے شروع ہوگا۔

اس اقدام سے ملک بھر میں طبی ماہرین کی جانب سے ویکسینیشن کے لیے مقررہ آبادی کی رجسٹریشن ممکن ہوجائے گی۔

منگل کو سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چین کے اشتراک سے بننے والی کرونا ویکسین  کی ایک دو روز میں ڈریپ سے منظوری لی جائے گی،جس کے بعد ویکسین اگلے ہفتے لانچ کردی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ مذکورہ ویکسین کی کوالٹی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اوراس کو تمام مروجہ طریقہ کار سے گزارا جاچکا ہے۔

ڈاکٹرنوشین حامد نے بتایا کہ لانچنگ کے موقع پر ہی کچھ لوگوں کو وہ ویکسین لگائی جائے گی۔ یہ ویکسین بہت فائدہ مند ہے اور کرونا ہونے کی صورت میں بھی مریض کو زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا۔

بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 2 ہزار 724 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ہوگئی ہے۔ پچیس مئی کو کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 36 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ خیبر پختونخوا میں 20 ، سندھ میں 6، بلوچستان میں 1 اور اسلام آباد میں 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔ پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسسٹنٹ کمشنرپاکپتن کوتھپٹرمارنےکا الزام،رکن پنجاب اسمبلی رانا نوید گرفتار

اسسٹنٹ کمشنرپاکپتن کوتھپٹرمارنےکا الزام،رکن پنجاب اسمبلی رانا نوید گرفتار

PM Imran Khan

وزیراعظم لیہ میں آج 14ارب روپے کے منصوبوں کاافتتاح کرینگے