in

وزیراعظم لیہ میں آج 14ارب روپے کے منصوبوں کاافتتاح کرینگے

PM Imran Khan

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لیہ میں 14 ارب روپے کے خطیر فنڈز کے بڑے منصوبوں کے افتتاح کریں گے۔

مںصوبوں میں ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال کے 7 اضلاع کے لیے مفت ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی سمیت 19 نئے منصوبوں کا اعلان جبکہ 3 منصوبوں کا سنگ بنیاد اور 3 منصوبوں کا افتتاح شامل ہے۔

 وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کی سیاسی نمائندوں اور تحریک انصاف کے عہدیداروں سے بھی ملاقات ہوگی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے 6ارب روپے کے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ تحصیل چوبارہ میں 100 میگا واٹ کے سولر پروجیکٹ کے بڑے منصوبے کا افتتاح ہوگا جبکہ 5ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 200 بیڈز پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اور نرسنگ کالج کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب ایک ارب روپے کے لاگت سے تعمیر ہونے والی 2 نئی سڑکوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

لیہ کو 7 نئے بوائز اینڈ گرلز ڈگری کالجز کی تعمیر اور 7 بوائز اینڈ گرلز اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان بھی متوقع ہے۔ اسکے علاوہ 30 کروڑ روپے کی لاگت سے یونیورسٹی آف لیہ اور 25 کروڑ روپے سے چوک اعظم ٹراما سینٹر تعمیر کا اعلان کیا جائے گا۔

دیگر منصوبوں میں ریسکیو 1122 سینٹرز، سیوریج، ٹف ٹائل، چڑیا گھر، ڈی پی ایس اسکولز کی اپ گریڈیشن، منی ایکسپو سینٹر اور آرٹ کونسل کے منصوبے شامل ہیں۔

تحصیل چوبارہ سولر پراجیکٹ کے منصوبے پر 10ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور 17کروڑ 30لاکھ یونٹ بجلی پیدا ہو گی۔ سولر پراجیکٹ سے 70ہزار گھروں کی ضروریات پوری ہوں گی اور 5 ہزار افراد کو روزگار میسر ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دورے سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لیے  ہیں۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ اور تقریب کے لیے ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس میں پنڈال سجا دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناویکسینیشن:19سال سے زائدعمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولنےکااعلان

کروناویکسینیشن:19سال سے زائدعمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولنےکااعلان

Mobile Hacking Isb Pkg 25-11

اسرائیلی سرکاری ٹی وی پر فلسطینی ہیکر کا حملہ