in

شکارپور میں ڈاکوؤں کیخلاف سخت آپریشن کیا جائیگا،شہلارضا

شکارپور میں ڈاکوؤں کیخلاف سخت آپریشن کیا جائیگا،شہلارضا

رہنما پیپلزپارٹی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شکارپور میں ڈاکوؤں کیخلاف سخت آپریشن کیا جائے گا اور اگر ضرورت ہوئی تو فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ جب سے پیپلزپارٹی کی حکومت آئی ہے پولیس کو آرمی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاں کہ پنجاب میں 5 آئی جیز تبدیل ہوچکے ہیں مگر سندھ میں سکون سے کام چل رہا ہے۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی سے رینجرز کو بلایا ہوا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں شکارپور واقعے کی رپورٹ کا انتطار ہے کہ پولیس وہاں آپریشن کرنے گئی تھی یا معمول کے گشت پر تھی۔

شہلا رضا نے کہا کہ عید کے دنوں میں کراچی میں جرائم میں اضافہ ہوتا ہے اور اس پر جلد قابو بھی پا لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے رینجرز اور پولیس کی مدد سے کراچی کو پرامن بنایا اور پورے سندھ کو بھی پرامن بنائیں گے۔

کراچی میں بڑھتے جرائم کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ کسی مہینے جرائم کم ہوتے ہیں تو کبھی زیادہ ہوجاتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ کراچی میں دہشت گردی پہلے سے کم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ بلا خوف و خطر گھروں سے باہر نکل رہے ہیں اور پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتی ہے ایسا نہیں کہ صرف ڈکیتیاں ہوتی ہیں اور ملزمان پکڑے نہیں جاتے۔

شہلا رضا نے کہا کہ پولیس بریفنگ میں پتہ چلا کہ دیہی سندھ کی نسبت کراچی میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کے لحاظ سے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن ان پر قابو پالیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: سلمان خان کی فلم’رادھے‘ کے وہ سین جو چرائےگئے

ویڈیو: سلمان خان کی فلم’رادھے‘ کے وہ سین جو چرائےگئے

ASAD-TOOR

اسلام آباد میں صحافی اسد طور پر نامعلوم افراد کاحملہ