in

چین نے مسئلہ فلسطین کو بہت اہمیت دی ہے،وزیرخارجہ

SHAH MEHMOOD

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ چین مسئلہ فلسطین کو اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتے خواتین اور بچے اسرئیلی فورسز کا نشانہ بن رہے تھے مگر بدقسمتی سے سلامتی کونسل کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امن امان کی بنیادی ذمہ داری سلامتی کونسل کی ہے  جبکہ سلامتی کونسل کی چوتھی نشست میں جب 15 اراکین میں سے 14 ایک بات پر متفق ہوگئے تو ایک ملک نے اپنا ویٹو پاور استعمال کرکے اتفاق رائے میں رخنہ ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ صورتحال سامنے آئی تو ترکی کے وزیرخارجہ سے نے رابطہ کیا اور ہم نے سعودی عرب کی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ ہمیں جنرل اسمبلی میں جانا چاہیے جہاں ویٹو پاور نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کی گئی جس کی انہوں نے اجازت دیتے ہوئے نیویارک کے تمام مندوبین کو ہدایت کی صدر اقوام متحدہ کو ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر اقوام متحدہ نے کرونا صورحال کے باوجود بڑا فیصلہ کیا اور اجلاس طلب کرلیا اور میں نے بھی اس میں شرکت کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی نے جو متفقہ قرارد پاس کی تھی اس سے میرے ہاتھ مضبوط ہوئے اور اجلاس میں موجود تمام مہمانوں کو قرارداد کی کاپی پیش کرکے انہیں پاکستانی قوم کے رائے سے آگاہ کیا گیا جس سے مثبت اثر ہوا ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم نےشیخ رشید کو سندھ کیلئےخصوصی ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم نےشیخ رشید کو سندھ کیلئےخصوصی ٹاسک سونپ دیا

خانہ کعبہ کا سایہ جمعرات کو کچھ دیرغائب ہوجائے گا

خانہ کعبہ کا سایہ جمعرات کو کچھ دیرغائب ہوجائے گا