in

نیب کی نوازشریف کی اپیلیں خارج کرکےایون فیلڈ کی سزا بھی بحال کرنےکی استدعا

نیب کی نوازشریف کی اپیلیں خارج کرکےایون فیلڈ کی سزا بھی بحال کرنےکی استدعا

نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیلیں خارج  کرکے العزیزیہ کیساتھ  ایون فیلڈ کی سزا بھی بحال کرنے کی استدعا کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں منگل کو العزیزیہ ریفرنس،ایون فیلڈ ریفرنس،فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوال اٹھا دیا کہ سابق نوازشریف تو اشتہاری ہیں،اب اُن کی اپیلیں کس بنیاد پرخارج کی جائیں؟۔

نیب نے اپیلیں خارج  کرکے العزیزیہ کے ساتھ ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی سزا بحال کرنے کی استدعا کی۔کمرہ عدالت میں موجود لیگی سینیٹر اور سینئر وکیل اعظم نذیر تارڑ  کو بھی روسٹرم پر بلا لیا گیا۔جسسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ہمارے پاس دو آپشن ہیں، پہلا یہ کہ عدم پیروی پر اپیلیں خارج کردیں  اورنواز شریف جب سرنڈر کریں یا انہیں وطن واپس لایا جائے تو وہ اپیلیں بحال کروا لیں۔دوسرا آپشن نیب کو سن کر میرٹ پر اپیلوں کے فیصلے کا ہے۔

اعظم نذیرتارڑ نے تجویز دی کہ عبوری حکم کےذریعےعدم پیروی پر اپیلیں خارج کی جائیں جبکہ نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ اپیلیں میرٹ پر خارج کردی جائیں۔جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس دیئے کہ نوازشریف اشتہاری ضرور ہیں لیکن اس بنیاد پر سب کچھ بلڈوز تو نہیں کر سکتے۔عدالت نے فریقین سے قانونی حوالوں کے ساتھ 9 جون کو دلائل طلب کرلئے۔

مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر صفدر کے وکیل امجد پرویز نے مسلسل تیسری بار لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث التوا کی درخواست دی جس کو منظور کر لیا گیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن صفدر نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ العزیزیہ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہوئی ہے۔

اس کےعلاوہ نیب نےایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

MZ FAZAL UR REHMAN ON PP MONTAGE 13-04 Mukkaram

مولانافضل الرحمان نے پیپلزپارٹی قیادت کو نادان قرار دیدیا

شکارپور میں ڈکیتوں کےخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

شکارپور میں ڈکیتوں کےخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ