آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا
لانگ مارچ بھی ہوگا استعفے بھی ديں گے، مريم نواز نے واضح اعلان تو کر ديا ليکن اسمبليوں سے مستعفی ہونے کيلئے مسلم ليگ کو اب بھی مناسب وقت کا انتظار ہے۔ کہتی ہيں اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہيں۔
پارٹی کی نائب صدر کہتی ہيں کہ پريشر ميں آکر کوئی کام نہيں کريں گے۔ دعویٰ بھی کر ڈالا کہ اگلے انتخابات ميں پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ لينے والا کوئی نہيں ہوگا۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب استعفیٰ بھی ديں گے اور لانگ مارچ بھی ہوگا، مناسب وقت کا انتظار ہے، پريشر ميں کوئی کام نہيں کريں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہيں، سب کی اپنی اپنی رائے ہوتی ہے، تجربہ کار جماعتيں ہيں۔