in

سندھ میں کرونا کا پھیلاؤروکنےکے لیےعائد پابندیاں،نیا نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں کرونا کا پھیلاؤروکنےکے لیےعائد پابندیاں،نیا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ داخلہ سندھ نےکرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عائد پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فیکیشن کے ذریعے صوبے بھر میں آج رات 8 بجے کے بعد گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ رات 8 بجے کے بعد ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص ایمرجنسی میں سفر کرسکتا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے تحت ہوٹلز، ریسٹورینٹس میں انڈوراور آؤٹ ڈور سروس پر پابندی برقرار ہے۔10سے زائد افراد کی تقریبات میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گھر، شادی ہال یا کسی بھی مقام پر 10 سے زائد افراد کی تقریب یا اجتماع نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ ہوم ڈیلیوری اورٹیک آوے کی رات 12بجے تک اجازت ہوگی۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ عوام نےاگرتعاون کیا تو2 ہفتوں کے بعد کیسز کم ہوجائینگے جس کے بعد ہم بحالی کی طرف جا سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پابندی کے دوران کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہونگے۔بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک کھلی جاسکتی ہیں۔ڈیپارٹمنٹل اورسپراسٹورشام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔جمعہ اوراتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سختی سے کہا تھا کہ اگر ان اوقات کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی کی جائے گی اور عوام نے 2 ہفتے کے لئے لگائی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کیا تو آگے آسانی ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PSX

معاشی ترقی 3.94فیصد، اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی

پاکستان کی معروف اداکارہ زرنش خان کی ڈانس کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ زرنش خان کی ڈانس کی ویڈیو وائرل