in

حساس ادارے کا افسر بن کر فراڈ کرنے والا گرفتار

حساس ادارے کا افسر بن کر فراڈ کرنے والا گرفتار

اسلام آباد سے پولیس نے حساس ادارے کا ریٹائرڈ کرنل بن کر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم رائے جاوید ندیم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

ملزم فراڈ اور جعل سازی کے سنگین جرائم میں ملوث تھا اور سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک ملازمت کے سبز باغ دکھا کر لوٹا کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو یورپ ملازمت کا جھانسہ دے کر 21،90،000 روپے کا فراڈ کیا۔ ملزم سے کئی رسیدیں اور دوسرے اہم کاغذات بھی برآمد کر لیئے گئے ہیں۔

ملزم سے بینک کے ڈپازٹ سلپس، شاپنگ کی رسیدیں اور سرکاری گاڑی کا سائرن، پولیس لائٹ بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بنگلادیش نے اسرائیل کے لیے سفری پابندیاں ختم کردیں

بنگلادیش نے اسرائیل کے لیے سفری پابندیاں ختم کردیں

کشمیرسے پی آئی اے کی پہلی خاتون پائلٹ

کشمیرسے پی آئی اے کی پہلی خاتون پائلٹ