in

پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی واپسی کے دروازے بند،شاہد خاقان

پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی واپسی کے دروازے بند،شاہد خاقان

پیپلز پارٹی سے وضاحت طلب کی تھی جس کو پھاڑ دیا گیا تھا

 پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل اور پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم میں پاکستان پیپلزپارٹی کی اب واپسی کے دروازے بند ہیں۔

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نیب کا معاملہ تیسرے سال میں بھی جاری ہے۔ اس عدالت اور تفتیش میں جو ہوتا ہے تو یہاں پر کیمرے لگائے جائیں تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ نیب کی حقیقت کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج آپ یا ملک چلا سکتے ہیں یا نیب چلا سکتے ہیں تاہم یہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ نیب کی وجہ سے کوئی سرکاری افسر کابینہ کے فیصلے پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہے۔

نیب سے متعلق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اس نیب کے پاس چینی کا معاملہ بھی آئے گا لیکن ان کو کلیئرکردیا جائے گا۔ تحقیقات کے باوجود عوام آج بھی 110 روپے میں چینی خرید رہے ہیں۔ جتنی بھی تفتیش نیب کرے گی سب لوگ بری الذمہ ہوجائیں گے اوریہ ہی معاملہ رنگ روڈ کا بھی ہے اور وہاں بھی سب بری الذمہ ہوجائیں گے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ رنگ روڈ والے کیس میں جن افراد کے نام لیے جارہے ہیں اور جو استعفی دے رہے ہیں ان کا جرم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اصل مجرمان کوئی اور ہیں اور ان کو بچا لیا جائے گا۔جو لوگ نیب کے ملازم تھے وہ آج تفتیش کررہے ہیں۔حقیقت یہ ہےکہ کرپشن نہیں رکےگی اورملک کا کرپٹ ادارہ نیب پیسے لے کر فیصلہ کرتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PM Imran Khan

وزیراعظم روزگار، ملازمتوں کی فراہمی سےآج متعلق اہم اعلان کرینگے

gold

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ