in

مسائل کے باوجود شرح نمومیں اضافہ ہورہاہے،فرخ حبیب

مسائل کے باوجود شرح نمومیں اضافہ ہورہاہے،فرخ حبیب

وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس، ٹڈی دل،فیٹف گرے لسٹ اور بھارت کے ساتھ تنازعے کے باوجود معیشت ترقی کررہی ہے۔
سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت 4 فیصد سے ترقی کررہی ہے جبکہ خطے کے تمام ممالک بشمول بھارت منفی سمت میں جارہے ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا وبا کے دوران بھی ہرمہینے باقاعدگی سے ڈیٹا شیئر کرتی رہی ہے اور جب برآمدات میں کمی ہوئی تھی اس وقت بھی قوم کو آگاہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پیداور اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ زراعت میں بھی گنے، گندم ،چاول کی فصل کی پیداور میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں پہلے سے دوگنا اضافہ اقدامات کے باعث ہوا ہے حالانکہ ن لیگ کے دور میں درآمدات نیچے جا رہی تھیں اور ٹیکسٹائل کا شعبہ بند پڑا تھا۔
مسلم لیگ حکومت کے دور کی 5 فیصد گروتھ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ترقی قرضوں کی بنیاد پر تھی کیوں کہ اگر اتنی گروتھ تھی تو پھر برآمدات میں کمی کیوں ہورہی تھی۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ریکارڈ ترسیلات زر ملک بھیج رہے ہیں کیوں کہ ان کو پتہ ہے وزیراعظم پیسہ منی لانڈرنگ کرکے بیرون ملک جائیداد نہیں بنائیں گے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے دوسرے بجٹ میں اپنے پہلے بجٹ کے اعداد وشمار غلط ثابت کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت 3 سالوں میں اپنے ٹیکس اہداف حاصل نہیں کرسکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر زرعی پیداور میں اضافہ ہورہا ہے تو چینی مہنگی اور آٹے کے لیے لائیںیں کیوں لگی ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وزیرخزانہ کہہ رہے ہیں کہ ہم معیشت کو سن 2018 پر واپس لے کر جائیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے وقت میں معیشت ان سے بہتر تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بین الاقوامی ادارے کہہ رہے تھے کہ معیشت ترقی کررہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس وقت معیشت اتنی اچھی ہے تو 3 وزیرخزانہ کیوں تبدیل کیے گئے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس معاشی ٹیم ہی نہیں ہے اگر معیشت اچھی ہے تو اپنی ٹیم کو باربار کیوں بدل رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں مہنگائی اور بے روزگای میں اضافہ ہوا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی بچی کی چیتے کے ساتھ ٹہلنے کی ویڈیو وائرل

سعودی بچی کی چیتے کے ساتھ ٹہلنے کی ویڈیو وائرل

منی ہیسٹ 5 کےریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

منی ہیسٹ 5 کےریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا