in

اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات سے فاصلے کم ہوگئے، پلوشہ خان

اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات سے فاصلے کم ہوگئے، پلوشہ خان

رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اگلے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی شرکت سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے مگر ناممکن بھی نہیں کیوں کہ آج کے ملاقات کے بعد اپوزیشن رہنماؤں میں فاصلے کم ہوگئے ہیں۔
سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرنے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا ایک ہی ہونا چاہیے کہ کس طرح اس نااہل حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جائے اور کوئی جماعت اس ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی کیوں کہ سب کو الیکشن میں عوام کو جواب دہ ہونا ہے۔
شہبازشریف کے عشایے میں مولانا فضل الرحمان کی شرکت نہ کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاستدان ہے وہ اپنے دروازے کسی کے لیے بند نہیں کریں گے۔
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ اس وقت زیادہ آئیڈیل صورتحال تھی جب بلاول بھٹو کی کوششوں سے پی ڈی ایم تشکیل دیا گیا تھا اور حکومتی اراکین کہتے تھے کہ یہ اکٹھے نہیں بیٹھیں گے مگر اس کے باوجود اتحاد بن گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اپوزیشن کی دوبارہ اتحاد کےلیے کوئی کاوش کرتے ہیں تو یہ ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعفوں کے حوالے سے ہمارا مؤقف درست ثابت ہورہا ہے اور اس کا فائدہ ن لیگ کو بھی ہوا ہے۔
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کچھ لوگوں نے پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں آئندہ یہ روش چھوڑنی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد میں سب کو برابر حیثیت ملنی چاہیے چاہے کسی جماعت کی ایک ہی سیٹ کیوں نہ ہو۔
پلوشہ خان نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں پتہ کہ بھارت کے ساتھ کن شرائط پر مذاکرات ہورہے ہیں جبکہ خود حکومتی اراکین مذاکرات سے لاعلم ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منی ہیسٹ 5 کےریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

منی ہیسٹ 5 کےریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

محمد ضیف کون ہیں اوراسرائیل انہیں کیوں مارناچاہتا ہے؟

محمد ضیف کون ہیں اوراسرائیل انہیں کیوں مارناچاہتا ہے؟