in

شکارپور: کچےمیں آپریشن، 8ڈاکو ہلاک

شکارپور: کچےمیں آپریشن، 8ڈاکو ہلاک

شکارپور ميں کچے کےعلاقے ميں پوليس آپريشن کے نتیجے میں 8ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 3پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا کہنا ہے پولیس آپریشن کے دوران اب تک 8 ڈاکو ہلاک کیے جاچکے ہیں اور 12زخمی ہیں جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کی جاچکی ہے۔

گزشتہ روز سندھ پولیس کے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی جس میں سپاہی کا کہنا تھا کہ ’ يہ ہماری آخری وڈيو ہے۔ ہماری مدد کی جائے، ہمارے سارے جوان شہيد ہوگئے ہيں‘۔

سردار تیغوخان کراچی سے بیٹے سمیت گرفتار

سندھ پوليس کے جوان شکارپور میں کچے کے علاقے میں 3روز قبل اغواء کیے گئے ٹرک ڈرائیور اور کلینر مغويوں کوبازياب کرانے گئے تھے تاہم سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے جديد ہتھياروں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرديا جس کے نتیجے میں تین جوان موقع پر شہید ہوگئے۔

پولیس نے آج (24مئی) کو گھڑی تيغوں آپریشن کا آغاز کیا۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکوؤں اور انکے سربراہوں کے خلاف بروقت کارروائی کی جاتی تو يہ دن ديکھنا نہيں پڑتے۔ کچے کے علاقے ميں ڈاکوؤں کا معاملہ کئی عشروں پرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برسوں پہلے بے نظير بھٹو دورِ حکومت ميں ڈاکوؤں کے خاتمے کےليے رينجرز کا قيام عمل ميں لايا گيا تھا۔ شہری پوچھتے ہيں اور بھاری بجٹ کے باوجود آخر ڈاکو کيوں دندناتے پھرتے ہيں؟۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دسویں، بارہویں جماعت کےامتحانات جون میں ہونگے، شفقت محمود

دسویں، بارہویں جماعت کےامتحانات جون میں ہونگے، شفقت محمود

Naeem Ashraf Butt Art Final

وزیراعظم نےآزاد کشمیرالیکشن جیتنا مشکل قرار دیدیا