in

راولپنڈی رنگ روڈ معاملے پر انکوائری کا آغاز

Rawalpindi ring road

اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل پر انکوائری کا آغاز کر دیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔ راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری ٹیم قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق مکمل تحقیقات کے بعد حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری مستعفی

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بدعنوانی، بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو بھی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات ہونے تک عہدے سے الگ رہوں گا۔

انہوں نے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جانا چاہیئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی سے قبل ایک ہم جنس پرست لڑکی مجھ پر فدا ہوگئی تھی اور۔ ۔ ۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حیران کن انکشاف کردیا

شادی سے قبل ایک ہم جنس پرست لڑکی مجھ پر فدا ہوگئی تھی اور۔ ۔ ۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حیران کن انکشاف کردیا

حنا کو شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا؟ آغا علی نے سب بتادیا

حنا کو شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا؟ آغا علی نے سب بتادیا