in

اہم خبر: چوہدری نثار علی خان تقريبا آج 3 سال بعد حلف اٹھائیں گے

اہم خبر: چوہدری نثار علی خان تقريبا آج 3 سال بعد حلف اٹھائیں گے

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

ملک میں کرونا سے اموات میں کمی لیکن متاثرہ مریضوں کی تعداد اب بھی زیادہ۔ چوبيس گھنٹے ميں ستاون افراد انتقال کر گئے۔ ہلاکتوں کي تعداد بيس ہزار تين سو آٹھ ہوگئی۔ تين ہزار ساٹھ نئے کيسز سامنے آئے۔ اٹھاون ہزار چھ سو ستر کرونا ٹيسٹ کئے گئے مثبت کيسز کی شرح پانچ اعشاريہ دو رہی۔

پنجاب کے سولہ اضلاع ميں تعليمی ادارے کھل گئے۔ سخت ايس او پيز ميں تعليم حاصل کرنے بچے اسکول پہنچ گئے۔ سندھ ميں آج سے اسکول نہيں کھليں گے۔ صوبائی وزرائے تعلیم کی ویڈیو لنک کانفرنس ہوگی۔ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کرنے يا نہ کرنے اور امتحانات کے بارے ميں فیصلہ کيا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزير تعليم شفقت محمود کريں گے۔

کرونا کے بڑھتے ہوئے وار ۔ کراچی کے ضلع شرقی اور جنوبی اور حیدرآباد میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ۔ ديگر اضلاع ميں جزوی لاک ڈاؤن مزيد 2 ہفتے برقرار رہے گا۔ پارکس اور شادی ہالز بند رہيں گے۔ ٹرانسپورٹ بھی پچاس فيصد مسافروں کے ساتھ چلے گی۔ شاپنگ سينٹرز، دکانيں اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز صبح پانچ سے شام چھ بجے تک کھليں گے۔ وزيراعليٰ سندھ نے اعلان کرديا۔ اين سی او سی کے فيصلوں پر تنقيد بھی کی۔

سیاحت پر جائیں لیکن ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں۔ ملک بھر میں سیاحتی مقامات آج سے کھل جائيں گے۔ ملکہ کوہسار مری میں حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔

اسرائیل پر پابندیاں لگاؤ۔ فلسطین کو حقوق دلواؤ۔ دنیا بھر میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے۔ پیرس میں ہزاروں افراد کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ۔ لندن اور آسٹریلیا میں مظاہرین کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔

چوہدری نثار علی خان تقريبا تين سال بعد آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ واضح کيا کہ اُن کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی۔ حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد سیاسی حالات کو کنٹرول کرنا ہے۔ الیکشن کا بائیکاٹ اور سیاسی میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

وزيرخزانہ کا نئے بجٹ ميں بجلی اور گيس کے ٹيرف ميں اضافہ نہ کرنے کا اعلان۔ کہتے ہيں ملکی معیشت تين اعشاريہ نو چار فيصد سے ترقی کر رہی ہے۔ درآمدات ميں کمي اور برآمدات ميں اضافہ کرنا چاہتے ہيں ۔ ايف اے ٹی ايف کے معاملے کو ايک بار پھر سياسی قرار دے ديا۔

اپنے منفرد انداز سے شائقین کو ہنسانے والے اداکار رنگیلا کو ہم سے بچھڑے سولہ برس بیت گئے۔ چھ سو ساٹھ سے زائد فلموں میں اچھوتے کردارنبھائے ان کا نام آج بھی چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shah Mehmood

وزیراعظم نے جس مقصد کیلئے بھیجا تھا کامیاب رہا، وزیرخارجہ

Shehbaz_Sharif,_Bilawal_Bhutto

شہباز شریف کی دعوت پیپلزپارٹی نے قبول کرلی