in

حج2021 سے متعلق وزیر مذہبی امور کا وضاحتی بیان

Noor-Ul-Haq-Qadri-Isb-Interview-18-04

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے حج 2021 سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے اعلان کے بعد حج پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

اس متعلق سعودی وزیر حج و عمرہ کا وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

وزیرمذہبی امور نے کہا کہ سعودی حکومت نے اب تک حج کی حتمی پالیسی جاری نہیں کی اور ابھی ان سفارشات پر حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ عازمین کی تعداد اور ایس او پیز ابھی طے ہونا باقی ہے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت حتمی فیصلے سے قبل پاکستان کو اعتماد میں لے گی۔

سعودی عرب نے غیرملکیوں کورواں سال حج کی اجازت دےدی

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے دنیا بھر سے 60ہزار عازمینِ حج کو حجازِ مقدس آنے کی اجازت دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق 18 سال سے کم اور 60 سے زائد عمر کے افراد کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عازمین کو کرونا ویکسینیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

حج کے خواہش مندافراد کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا،خواہش مند افراد کو رپورٹ دینا ہوگی کہ وہ 6 ماہ میں بیمار نہیں ہوئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی معروف اداکارہ ماں بن گئیں

پاکستانی معروف اداکارہ ماں بن گئیں

karachi kings

پی ایس ایل6 کی کراچی لیگ کے اعداد وشمار