in

اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد ہونا چاہیئے، سراج الحق

اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد ہونا چاہیئے، سراج الحق

مذمتی بیانات، قراردادوں سے فلسطین کبھی آزاد نہیں ہوسکتا

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کا ایک ہی راستہ ہے وہ جہاد فی سبیل اللہ ہے اس لیے اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد ہونا چاہیئے۔

کراچی میں شاہراہ فیصل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مذمتی بیانات اور قراردادوں سے فلسطین کبھی آزاد نہیں ہو سکتا۔

سراج الحق نے کہا کہ امت میں اسلحے کی کمی نہیں صرف مسلم حکمرانوں میں غیرت کی کمی ہے، مسلمانوں کو اپنی فوج تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے لڑائی صرف عربوں سے نہیں پورے عالم اسلام کی لڑائی ہے اور ہم اس میں شریک رہیں گے۔ پوری امت مسجد اقصیٰ قبلہ اول کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں کرسکتی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تم تو ہم جنس پرست ہو مردوں کے ساتھ سوتے ہو پاکستان کو گالی دینے کے بعد اداکارہ نوشین شاہ نے معروف فیشن ڈیزائنر پر سنگین الزام لگادیے

تم تو ہم جنس پرست ہو مردوں کے ساتھ سوتے ہو پاکستان کو گالی دینے کے بعد اداکارہ نوشین شاہ نے معروف فیشن ڈیزائنر پر سنگین الزام لگادیے

Shah Mehmood

وزیراعظم نے جس مقصد کیلئے بھیجا تھا کامیاب رہا، وزیرخارجہ