in

کراچی:مال انتظامیہ نےزخمی ملازم کے علاج کی ذمہ داری لےلی

Lucky-Mall-Incident-Khi-Pkg-20-05-Ayaz-1

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقعے لکی ون شاپنگ مال کی انتظامیہ نے سائن بورڈ سے زخمی ملازم اشعر کے علاج کی ذمہ داری لے لی۔

لکی ون مال میں کام کرنے والا ملازم نوجوان اشعر سائن بورڈ گرنےسے معذور ہوگیا تھا۔

لکی ون مال انتظامیہ نے نوجوان کے مکمل علاج معالجے اور مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ مال کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے اعلان کیا گیا۔

انٹظامیہ کے مطابق منگل 18مئی کے روز کراچی میں گرد کا شدید طوفان آیا تھا جس کے باعث شہر بھر میں تیز آندھی اور ہوائیں چلی تھی۔ قدرتی آفات سے غیر متوقع حادثات پیش آئے اور شہر میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک حادثہ لکی مال کے احاطے میں بھی پیش آیا۔

ایک پلائی وڈ سے تیار کردہ فریم ملازم پر گرا جوکہ انتہائی افسوسناک تھا۔ تاہم ہم ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زخمی شخص کی مدد کا اعلان کرتے ہیں۔ ہماری ہمدردی زخمی شخص کے ساتھ ہے اس لیے ہم مالی اور انسانی بنیادوں پر اپنی مدد فراہم کریں گے۔

انتظامیہ کے مطابق ہم زخمی ملازم کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ جلد وہ صحت یاب ہوجائے اور اس مشکل وقت میں ہم اپنی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم اس کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کہ فضل و کرم سے وہ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Balochistan Uni FB

بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے 24مئی سے کھولنے کا اعلان

PAKISTAN-ECONOMY-AVIATION-AIRPORT-ISLAMABAD

پاکستان کاسی کیٹیگری لسٹ میں مزید ممالک کی شمولیت کافیصلہ