in

پاکستان کاسی کیٹیگری لسٹ میں مزید ممالک کی شمولیت کافیصلہ

PAKISTAN-ECONOMY-AVIATION-AIRPORT-ISLAMABAD

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان آنے والے مسافروں کی سی کیٹیگری لسٹ میں مزید ممالک کی شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل کوارڈینیٹر لیفٹینٹ حمود الزمان خان کی صدارت میں این سی او سی اجلاس ہوا جس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین سے آنے والے مسافروں میں مثبت کرونا کیسز سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق مسافروں کے صرف مستند لیباریٹری کے ٹیسٹ قبول کیے جائیں گے جبکہ 26مئی سے نئی ترمیمی فہرست پر عمل درآمد شروع ہوگا۔

اجلاس میں محفوظ سیاحت پالیسی اور 24مئی سے کھلنے والے سیاحتی مقامات پر ایس او پیز کے اطلاق کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق محفوظ سیاحت کیلئے مانیٹرنگ کا جامع طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے لہٰذا شہری محفوظ سیاحت کی پالیسی پر عمل یقینی بنائیں۔ یقینی بنایا جائے گا کہ سیاحت میں ایس او پیز پر عملدرآمد ہو۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Lucky-Mall-Incident-Khi-Pkg-20-05-Ayaz-1

کراچی:مال انتظامیہ نےزخمی ملازم کے علاج کی ذمہ داری لےلی

9ماہ میں کتنے ارب کا قرضہ واپس کیا گیا اور اس میں سود کتنا تھا ؟ سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیئے

9ماہ میں کتنے ارب کا قرضہ واپس کیا گیا اور اس میں سود کتنا تھا ؟ سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیئے