in

لاہور: میواسپتال میں سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کا آپریشن کردیا

لاہور: میواسپتال میں سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کا آپریشن کردیا

جعلی ڈاکٹر پولیس کے حوالے، اوٹی ٹیکنیشن نوکری سے برخاست

لاہور کے میو اسپتال کے سابق سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکٹر بن کر خاتون کا آپریشن کردیا، خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر حقائق سامنے آئے، ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ ساتھ دینے والے او ٹی ٹیکنیشن کو بھی نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ آپریشن سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

میو اسپتال لاہور کے سابق سیکيورٹی گارڈ نے ڈاکٹر بن کر خاتون کے کمر کے زخم کا آپریشن کردیا۔ ایم ایس میو اسپتال کا کہنا ہے کہ سیکيورٹی گارڈز اور ملازم کو پکڑلیا ہے، سیکیورٹی گارڈ 2 سال پہلے اسپتال سے نکالا جاچکا ہے، گارڈ نے آپریشن تھیٹر اٹینڈٹ کيساتھ مل کر مریضہ کو اسپتال بلایا۔

ایم ایس کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے پیسوں کی لالچ میں مریضہ کا زخم خراب کیا۔

رپورٹ کے مطابق شميم بيگم کو 17 مئی کو میو اسپتال کی ایمرجنسی میں علاج کیلئے لایا گیا، ایمرجنسی سے مریضہ کو سرجیکل ٹاور میں شفٹ کیا گیا، گارڈ نے جعلی ڈاکٹر بن کر مریضہ کے لواحقین کو آپریشن پر راضی کیا، چند ہزار کی خاطر سیکیورٹی گارڈ نے کمر کے زخم کا آپریشن کیا، آپریشن کرنے کے بعد گھر میں پٹی کرنے کی اجرت 500 روپے مقرر کی گئی اور گھر جاکر دو بار پٹیاں بھی کیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسرائیلی حملے میں تباہ میڈیابلڈنگ کامالک عالمی عدالت پہنچ گیا

اسرائیلی حملے میں تباہ میڈیابلڈنگ کامالک عالمی عدالت پہنچ گیا

پشاور: تین نوجوانوں کادشمنی کی بنیاد پر قتل

پشاور: تین نوجوانوں کادشمنی کی بنیاد پر قتل