in

سندھ: کرونا پابندیاں 2 ہفتوں تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

سندھ: کرونا پابندیاں 2 ہفتوں تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیرِاعلیٰ سندھ کی زیرِصدارت کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں پابندیاں مزید 2 ہفتوں تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24 مئی سے اسکولز نہیں کھلیں گے۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز عید الفطر کے بعد بڑھے ہیں۔ اس وقت صوبے میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد ہو گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مراکز، سی ویو، ہاکس بے، تفریحی پارک 2 ہفتوں کیلئے بند رہیں گے۔

سندھ کرونا ٹاسک فورس نے فیصلہ کیا کہ صوبے میں واکنگ ٹریک کھلے رکھے جائیں گے، دکانیں پیر سے شام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی۔ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی تو جرمانہ کیا جائے گا۔

کرونا ٹاسک فورس کے مطابق صوبے بھر میں ڈپارٹمنٹل اسٹور بھی شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اسکول کھولنے کا فیصلہ کرونا کی صورتِ حال بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صوبے بھر میں تمام شادی ہال بھی بند رہیں گے۔ اجلاس میں وزیرِ تعلیم سعید غنی کو تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کورونا ویکسی نیشن کرنے کی ہدایت کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطلی کی تصدیق کردی

فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطلی کی تصدیق کردی

جب بیٹی سہانا کسی لڑکے کو پسند کرے گی تو میں ۔۔شارخ خان نے نہایت دلچسپ بیان جاری کر دیا 

جب بیٹی سہانا کسی لڑکے کو پسند کرے گی تو میں ۔۔شارخ خان نے نہایت دلچسپ بیان جاری کر دیا