in

پی ٹی آئی ميں گروپ نہيں صرف گروپنگ کا تاثرہے،غلام سرور

پی ٹی آئی ميں گروپ نہيں صرف گروپنگ کا تاثرہے،غلام سرور

رنگ روڈ منصوبےسےميراياميرےخاندان کا کوئی تعلق نہيں

وفاقی وزير ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ميں گروپ نہيں صرف گروپنگ کا تاثر ہے۔

ہفتے کو وفاقی وزیربرائےہوابازی غلام سرور خان نےاپنے حلقہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے سے ميرا يا ميرے خاندان کا کوئی تعلق نہيں۔ جس نے بھی منصوبے ميں کرپشن کی اس کو لٹکا دیں گے ليکن منصوبہ ختم نہيں ہونا چاہيے۔ انھوں نے وضاحت دی کہ رنگ روڈ کے دائيں بائيں يا آس پاس ان کی کوئی زمين نہيں ہے۔

اپنی جماعت سے متعلق انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ميں کوئی گروپ نہيں ہے۔تحريک انصاف ميں صرف گروپنگ کا تاثر ہے اور پی ٹی آئی ايک ہے اور ايک رہے گی۔غلام سرور نے کہا کہ کوئی اپنا ہو يا پرايا،احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

غلام سرور خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری نثار آرڈيننس کے ڈر سے حلف اٹھانے جارہے ہيں۔ اس کا مطلب يہ ہوا کہ انہوں نے 3 سال بعد انتخابات کو درست تسليم کرليا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معاشی  ترقی کی رفتار 3.94 فیصد رہنے کا امکان

معاشی  ترقی کی رفتار 3.94 فیصد رہنے کا امکان

مسئلہ فلسطین پرطنزیہ رویہ: زویاناصراور کرسٹین بیٹزمین کے راستے الگ

مسئلہ فلسطین پرطنزیہ رویہ: زویاناصراور کرسٹین بیٹزمین کے راستے الگ