in

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کراچی میں ہفتے کو بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

کراچی میں ہفتے کی دوپہر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ناظم آباد،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد، گوليمار،لانڈھی،لياقت آباد،ایف بی ايرياسميت ديگر علاقے متاثر ہوئے۔ بجلی بند ہونے سے پاک کالونی، بڑا بورڈ، ملیر،گڈاپ،گلستان جوہر ، فیڈرل بی ایریا، لياقت آباد اور ڈی ايچ اے سميت ديگر علاقے متاثر ہوئے۔

کراچی میں جمعہ کی رات سے بجلی کی فراہمی متاثر ہورہی تھی اور کئی علاقوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا۔ کےالیکٹرک کے مطابق بجلی کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہوئی ہے۔بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور مکمل بحالی میں ایک گھنٹے لگ سکتا ہے۔ کراچی میں بجلی کی طلب 3000 میگا واٹس سے تجاوز کرگئی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے متعدد علاقوں میں غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ فالٹس کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوئی ہے۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر کو بجلی فراہم کرنے والی این کے آئی بلدیہ ون اور ٹو میں خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملتان:کروناکیسزمیں اضافہ،6علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ملتان:کروناکیسزمیں اضافہ،6علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ پر جنسی زیادتی کا سنگین الزام لگ گیا لڑکی کون ہے ؟ حیران کن خبر 

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ پر جنسی زیادتی کا سنگین الزام لگ گیا لڑکی کون ہے ؟ حیران کن خبر