in

ویڈیو:لندن میں مشتبہ افرادکی حسن نوازکےدفترمیں گھسنےکی کوشش

ویڈیو:لندن میں مشتبہ افرادکی حسن نوازکےدفترمیں گھسنےکی کوشش

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں

لندن میں جمعہ 21 مئی کو نامعلوم مشتبہ افراد نے حسن نواز کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم لیگی کارکنوں نے انہیں مرکزی دروازے پر ہی روک لیا۔

واقعہ ماربل آرچ کے قریب پیش آیا۔ جہاں عمارت کے اندر ن لیگ کا دفتر موجود ہے، جسے حسن نواز چلاتے ہیں۔ میڈیا کو جاری کی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناصر بٹ، حسن نواز اور دیگر افراد ان چاروں افراد سے بات کررہے ہیں، جو عمارت میں اندر جانا چاہتے ہیں۔ ن لیگی قیادت سے جب ان سے شناخت ظاہر کرنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ نواز شریف کو پیغام دینا چاہتے ہیں اور یہ پیغام ضروری نوعیت کا ہے۔

ن لیگ کے مطابق چاروں افراد جس گاڑی میں آئے تھے اس کا نمبر آر ای 58 این سی جے تھا۔ ن لیگ کی جانب سے واقعہ سے متعلق لندن پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے، جس پر کریمنل کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست بد سلوکی کرنے والے اب تک باز نہیں آئے،نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی،ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی لندن میں حسن نواز کے دفتر میں نامعلوم افراد کے گھسنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں حسن نواز کے دفتر میں حملے کی نیت سے زبردستی غنڈوں کا گھس آنا انتہائی قابل مذمت، شرمناک اور تشویشناک امر ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ قائد محمد نوازشریف اس حملے میں محفوظ رہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹک ٹاک سپرسٹار جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی واضح اعلان کر دیا 

ٹک ٹاک سپرسٹار جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی واضح اعلان کر دیا 

دبئی کے ولی عہد کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

دبئی کے ولی عہد کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش