in

بلوچستان میں کوئٹہ کےعلاوہ تمام سرکاری اورنجی اسکول کھولنےکا فیصلہ

بلوچستان میں کوئٹہ کےعلاوہ تمام سرکاری اورنجی اسکول کھولنےکا فیصلہ

حکومت بلوچستان نےکوئٹہ کےعلاوہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 24 مئی سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

بلوچستان کے سیکرٹری تعلیم شیرخان بازئی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے تحت اسکولوں میں کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کوئٹہ میں صوبے بھر کے مقابلے میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں اس لیے یہاں ابھی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

اس کےعلاوہ سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن نے کہا ہے کہ تمام اسکول اساتذہ اور اسٹاف کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین جلد سے جلد لگوائیں۔ صرف ویکسین لگانے والے اساتذہ کی ڈیوٹی ایف اے او ایف ایس سی کے امتحانات میں لگائی جائے گی۔

بلوچستان میں گرم علاقوں کے تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے لے کر یکم  اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رینگے۔سرد اضلاع میں اس سال گرمیوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ تعلیم خيبرپختونخوا نے بتایا ہے کہ صوبے کے 21 اضلاع ميں پیر سے تعليمی ادارے کھليں گے۔ صوبے میں ميٹرک،انٹر اور يونيورسٹی کلاسزکا آغاز ہوگا۔ تاہم صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ ميں تعليمی ادارے بند رہيں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گرمی کا زور پڑنے سے پہلے ہی بجلی مہنگی کردی گئی

گرمی کا زور پڑنے سے پہلے ہی بجلی مہنگی کردی گئی

منگنی یا بات پکی؟ جنت مرزاکاردعمل سامنے آگیا

منگنی یا بات پکی؟ جنت مرزاکاردعمل سامنے آگیا