in

لاہور:نامعلوم افراد لڑکی کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

لاہور:نامعلوم افراد لڑکی کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

لاہور کے نجی ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑی گئی لاش کی شناخت ہوگئی۔ لڑکی گجرات کی رہائشی طالبہ تھی، جو لاہور فیس جمع کرانے آئی تھی۔

پولیس کے مطابق کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لڑکی کی شناخت کے بعد اسپتال کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گاڑی میں سوار 2 افراد اتوار 24 جنوری کے روز لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ والدین سے یونی ورسٹی میں فیس جمع کرانے کا کہہ کر لاہور آئی تھی۔ میڈیا سے گفتگو میں لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ بچی کا کورس مکمل ہوگيا تھا، جس پر يونيورسٹی والوں نے کہا تھا کہ فيس جمع کرائيں تو ڈگری ديں گے۔

والد نے مزید بتایا کہ پيسے جمع کرکے بیٹی کو دیئے، میں مزدور آدمی ہوں، پيسے اتنی آسانی سے جمع نہیں نہيں ہوتے، بیٹی لاہور آئی تو اس کے بعد اس سے رابطہ نہ ہوسکا۔

پولیس نے کلوز سرکٹ فوٹیج کی مدد سے ایک ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، جب کہ رپورٹ ایک سے 2 روز میں سامنے آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ واقعہ کی ایف آئی آر اتوار کے روز نامعلوم افراد کے خلاف اہل خانہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا

واضح رہے کہ اس سے گزشتہ ہفتے بھی لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں ہاسٹل سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد کی گئی تھی۔ واقعہ پر لڑکی کے ورثا نے کوئی کارروائی نہیں کرائی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تارامحمودکون سےمعروف سیاستدان کی بیٹی ہیں؟

تارامحمودکون سےمعروف سیاستدان کی بیٹی ہیں؟

کراچی ٹیسٹ: پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دیدی، بابراعظم

کراچی ٹیسٹ: پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دیدی، بابراعظم