in

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

وفاقی کابینہ نے بجلی ایک روپيہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر 2021ء سے ہوگا۔ دوسری جانب وزیر توانائی حماد اظہر کہتے ہيں کہ کابینہ نے قیمت میں فوری اضافے کی منظوری نہیں دی، نیپرا سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے تاکہ قیمت برقرار رہے۔

کابينہ ڈويژن کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی، اضافہ 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کيا گيا، پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 90 پیسے فی یونٹ جبکہ تیسری سہ ماہی میں 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کيا گيا، جس کا اطلاق اکتوبر 2021ء سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹ پیغام ميں بتايا کہ کابینہ نے بجلی کی قیمت میں فوری اضافے کی منظوری نہیں دی۔

ان کا کہنا ہے کہ نیپرا سے اس فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست کی ہدایت کردی، چاہتے ہیں بجلی کی قیمت برقرار رہے اور اکتوبر میں صرف 8 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہو۔

حماد اظہر نے کہا کہ اکتوبر میں بجلی کا ایک سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ خارج ہورہا ہے، اُس کی جگہ متبادل سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ نافذ ہوگا، اس طرح  قيمت ميں ایک روپے 72 پیسے اضافہ نہیں ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دوست واپس آرہے ہیں، ٹریلر دیکھیں

دوست واپس آرہے ہیں، ٹریلر دیکھیں

اسرائیل جنگ ہار چکا، وزیرخارجہ کا سی این این کوانٹرویو

اسرائیل جنگ ہار چکا، وزیرخارجہ کا سی این این کوانٹرویو