in

چمن: قدیمی عید گاہ کے قریب دھماکا

چمن: قدیمی عید گاہ کے قریب دھماکا

چمن میں قدیمی عید گاہ کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

نمائدہ سما کے مطابق چمن کے بوغرہ چوک مرغی بازار کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، جب کہ 14افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکا جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے میں مولانا عبدالقادر لونی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے  کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے۔

دھماکے سے متعلق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ  دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Amazon

پاکستان باضابطہ طور پر ایمیزون کی فہرست میں شامل

Naeem Ashraf Butt Art Final

شوگر تحقیقات میں صرف جہانگیرترین کیخلاف کارروائی ٹھیک نہیں،علی ظفر