in

وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پلانٹ یونٹ 2 کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پلانٹ یونٹ 2 کا افتتاح کردیا

پاور پلانٹ چین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ 21 مئی کو کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد سے ورچوئل تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی طاقت چین ہمارا دوست ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی ہے۔ چین نے کرپشن کے خلاف بھی جہاد کیا، چھوٹے لوگوں کو پکڑنے سے کرپشن ختم نہیں ہوتی، طاقتور کو قانون کے تابع کرنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ چین کی بہت سی ایسی کامیاب پالیسیاں ہیں جس سے ہمیں اپنانے کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چین کی مدد سے لگنے والا پلانٹ تھری جی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔ ملک میں کلین انرجی بہت ضروری ہے۔ پاور پلانٹ 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ پاور پلانٹ پاکستان اور چین کے اشتراک سے لگایا گیا۔ ملک کیلئے کلین انرجی بہت ضروری ہے۔ پاکستان کو سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ منصوبے سے پاکستان کی افرادی قوت کی تربیت ہوگی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے کا دن منا رہے ہیں۔ چین کے ساتھ تعلقات عام عوام تک پہنچ گئے ہیں۔ چین کے ساتھ ہر سطح کے تعلقات ہیں۔ چین کے ساتھ عوام کا بھی جذباتی لگاؤ ہے۔ ایسے ملک سے دوستی ہے جس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ گلوبل وارمنگ میں ایسے منصوبے کسی نعمت سے کم نہیں۔ چین ایسا ملک ہے جس کی مثال نہیں۔

واضح رہے کہ پاور پلانٹ کی آپریشنل مدت 60 سال ہے جسے مزید 20 سال تک بڑھایا جائے گا۔ یہ جدید ترین جنریشین کا نیوکلر پلانٹ ہے۔ پاکستان، ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحت 6 پلانٹ پر کام



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماہرہ کادوپٹہ کہاں ہے؟یاسرحسین کا ناقدین کوکراراجواب

ماہرہ کادوپٹہ کہاں ہے؟یاسرحسین کا ناقدین کوکراراجواب

شاہ رخ خان کو چھونے کے بعد پورا دن ۔۔ ۔  فاطمہ ثنا شیخ نے بالی وود کے کنگ سے والہانہ محبت کی انتہا بتادی

شاہ رخ خان کو چھونے کے بعد پورا دن ۔۔ ۔  فاطمہ ثنا شیخ نے بالی وود کے کنگ سے والہانہ محبت کی انتہا بتادی