in

بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،وزیراعظم

imran-khan PM

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم بھارت سميت تمام ہمسايہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

جاپان ميں ہونے والی فيوچر آف ايشيا کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمير ميں جاری مظالم بند کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو 5اگست 2019 کو اٹھائے گئے يک طرفہ اقدامات پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔

مسئلہ فلسطین پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ فلسطين کی صورتحال ہر ايک کے ليے گہری تشويش کا باعث ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطينيوں کے خلاف اسرائيلی حملوں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہئيں۔

واضح رہے کہ فلسطینی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 2بجے اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 دن بعد جنگ بندی کا غیر مشروط معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے میں مصر نے ثالث کا کردار ادا کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

iaf-mig21-1621567827

بھارت کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر سستا ہو گیا 

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر سستا ہو گیا