in

فراڈکیس: بی 4 یو کے مالک کی ضمانت میں توسیع

فراڈکیس: بی 4 یو کے مالک کی ضمانت میں توسیع

سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کے کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ ميں سماعت ہوئی، عدالت نے بی فور یو کے مالک سیف الرحمان نیازی کی عبوری ضمانت میں 9 جون تک توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فراڈ کیس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے تحریری جواب ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا۔

سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کے معاملے پر بی فور یو کے مالک اور مرکزی ملزم  سیف الرحمان کرونا کا شکار ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکے، عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

نيب نے استدعا کی کہ کال اپ نوٹس کیخلاف سیف الرحمان کی درخواست خارج کی جائے۔ سیف الرحمان کے وکیل نے نیب جواب پر جواب الجواب کیلئے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

بی 4 یو گلوبل انویسٹمنٹ نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں ساڑھے 4 گنا ترقی کی۔

ملائیشیا پلٹ پاکستانی نے متنازع مارکیٹنگ بزنس کے ذریعے لوگوں کو غیر حقیقی اور یقینی منافع کی پیشکش کی۔ منافع کی شرح 7 سے 20 فیصد ماہانہ (تقریباً 2.4 گنا سالانہ) تھی۔

گزشتہ سال دسمبر میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے عوام کو ایسی کسی بھی دھوکہ دہی والی اسکیموں میں سرمایہ کاری نہ کرنے کا انتباہ جاری کیا تھا جس میں غیر حقیقی منافع اور فواد کا وعدہ کیا گیا ہو، اس فہرست میں بی 4 یو بھی شامل تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

School closure

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع

رنگ روڈ اسکینڈل: جرم ہونے سے پہلےپکڑلیا،علی زیدی

رنگ روڈ اسکینڈل: جرم ہونے سے پہلےپکڑلیا،علی زیدی