in

فلسطین پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے،نورالحق قادری

فلسطین پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے،نورالحق قادری

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو جس طرح کوشش کرنی چاہیے تھی وہ نظر نہیں آئی جو ایک انتہائی افسوناک امر ہے۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر مسلم ممالک تفریق کا شکار ہیں کیوں کہ کسی کو سیاسی مسائل درپیش ہیں تو کوئی مادی مفادات کی وجہ سے خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی اکثریت داخلی مسائل کا شکار ہیں جبکہ ان میں سے چند اس وجہ سے معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہے کیوں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ بڑھتے تعلقات کی وجہ سے مصلحتوں کا شکار ہیں۔
نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ایک متعصب اسرائیلی حکومت نے مظلوم فلسطینیوں کی زندگی اجیرن کردی ہے اور بلاشبہ اس کی یہی کوشش ہے کہ فلسطین کے اصل باشندوں کو وہاں سے بیدخل کیا جائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں کو بیت المقدس سے بیدخل کرنے کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئیں اور اب بھی ناکام ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کیا وہ بین الاقوامی ادارے جو دنیا میں مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کے علمبردار ہیں انہیں بیت القدس کی بیحرمتی نظر نہیں آتی۔
نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کچھ دوست ممالک کوشش کررہے ہیں اور پاکستان مؤثر سفارتکاری کے ذریعے جنگ بندی کےلیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے ہم مصری حکام سے بات کر رہے ہیں تاکہ ایسا کوئی راستہ نکل آئے کہ ہم ان لوگوں کی مدد کو پہنچ سکیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسرائیل کی حمایت: امریکی اسکول ٹیچرنوکری سےفارغ

اسرائیل کی حمایت: امریکی اسکول ٹیچرنوکری سےفارغ

اسرائیلی حملےکاشکارکمسن بچہ ماں کا دودھ کیوں نہیں پیتاتھا؟

اسرائیلی حملےکاشکارکمسن بچہ ماں کا دودھ کیوں نہیں پیتاتھا؟