in

شاہ محمود کافلسطینیوں کےتحفظ کیلئےعالمی فورس بنانےکا مطالبہ

شاہ محمود کافلسطینیوں کےتحفظ کیلئےعالمی فورس بنانےکا مطالبہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسبمبلی سے فلسطینیوں کے تحفظ کےلیے عالمی فورس بنانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ قابض اور مقبوض کے درميان ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں سے کوئی مقابلہ نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں مسلسل اسرائیلی بمباری کےباعث 50ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ غزہ میں پانی اور خوراک کی شدید قلت پيدا ہوچکی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملے:جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ فلسطينيوں کی زمين سے اسرائيلی قبضہ فی الفور ختم کرايا جائے۔ انسانيت کے خلاف اسرائيلی جرائم کا محاسبہ ہونا چاہيے اور فلسطينيوں کے تحفظ کيلئے عالمی فورس بننی چاہيے کیونکہ فلسطینوں کے پاس کوئی منظم فوج نہیں۔

اسرائیل کی حمایت، ایپ اسٹورز پر فیس بک کی ریٹنگ گرگئی

وزیرخارجہ شاہ محمود نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا اور اقوام عالمی نقطے پر کھڑا ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ اسرائیل کو خبردار کیا جائے۔

دوسری جانب غزہ میں بے گناہ مسلمان شہریوں پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہادتوں کی کل تعداد 230 سےتجاوز کرچکی ہے۔

اسرائیلی فضائی حملوں میں صحافی سمیت مزید 4فلسطینی شہید

اب تک کی اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے 230 مظلوم شہریوں میں 64 بچے اور 48 خواتین بھی شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں بچ پاﺅں گی کیونکہ۔۔۔‘ معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک کا بھی کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ساری کہانی خود ہی بتادی

’مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں بچ پاﺅں گی کیونکہ۔۔۔‘ معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک کا بھی کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ساری کہانی خود ہی بتادی

ویڈیو: اوکاڑہ میں سرکاری عمارت بھینسوں کے باڑے میں تبدیل

ویڈیو: اوکاڑہ میں سرکاری عمارت بھینسوں کے باڑے میں تبدیل