in

بلوچستان میں 24مئی سےریسٹورنٹس، سیاحتی مقامات پرپابندی ختم

بلوچستان میں 24مئی سےریسٹورنٹس، سیاحتی مقامات پرپابندی ختم

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں کے تحت کچھ سیکٹرز میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کی میٹنگ میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ جس کے تحت 24 مئی سے تمام ریسٹورنٹس میں ٹیک آوے اور آوٹ ڈور ڈائیننگ کی اجازت ہوگی جبکہ پکننک پوائنٹس پر پابندی بھی ختم ہوجائے گی۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی اور گڈانی شپ ہارڑ کل بروز جمعہ 21 مئی سے کھول دئیے جائیں گے جبکہ اسی طرح آؤٹ ڈور شادی ہال میں 150افراد کو تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

سندھ:18سال سے بڑےافراد کی ویکسینیشن 21 مئی سے شروع ہوگی

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ ان ڈور جیم، شادی ہالز پر پابندی بدستور عائد ہے جبکہ کھیل، ثقافت، سیاسی سرگرمیاں اور جلسے جلوسوں پر پابندی برقرار ہوگی۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ 1مئی سے 20 مئی تک 1ہزار 840 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کی شرح 10.06 فیصد رہی جبکہ آکسیجن، اودیات وافر مقدار میں موجود ہے۔

سندھ حکومت کا صوبے میں کرونا پابندیاں کم نہ کرنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 23مریضوں کو ہائی فلو آکسیجن پر ہے، ہفتہ اور اتوار کے روز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہیگی جبکہ ہفتے میں 5 روز بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کی اجازت دی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سلمان خان نہیں فلسطین پربات کریں:مولا ناطارق جمیل سےمطالبہ

سلمان خان نہیں فلسطین پربات کریں:مولا ناطارق جمیل سےمطالبہ

 حوا کی ایک اور بیٹی خاوند کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی 

 حوا کی ایک اور بیٹی خاوند کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی