in

سندھ حکومت کا صوبے میں کرونا پابندیاں کم نہ کرنے کا فیصلہ

CM Sindh Murad Ali Shah

سندھ کی انسداد کرونا ٹاسک فورس نے صوبے بھر میں موجودہ بندش برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیسز کی شرح کے بعد نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدات صوبائی کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس 20 مئی کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ آج ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صوبائی ٹاسک فورس نے موجودہ بندش کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ ہفتے کو اجلاس میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی ہفتے کے اجلاس میں اپنی سفارشات دینگے۔ وزیراعلیٰ نے ٹاسک فورس ارکان سے مزید اقدامات کیلئے سفارشات طلب کرلیں۔

اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عید کے بعد 19 مئی کو 2 ہزار کیسز سامنے آئے جو 10.2 فیصد ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز 20 ہزار 421 ریکارڈ ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 2 ہزار 76 کیسز آئے، جو 10.2 فیصد ہے، کراچی میں 16.82 فیصد کیسز آئے ہیں، عید الفطر 13 مئی کو صوبے میں ایک ہزار 232 کیسز تھے۔

مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔ ٹاسک فورس اراکین اور ماہرین نے وزیراعلیٰ سندھ کو موجودہ بندش کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ہو سکے تو مزید سخت فیصلے کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Gold

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

اس فلم میں کام کیے 2 سال ہوگئے لیکن پیسے ابھی تک نہیں ملے اداکارہ سونیا حسین بول پڑیں

اس فلم میں کام کیے 2 سال ہوگئے لیکن پیسے ابھی تک نہیں ملے اداکارہ سونیا حسین بول پڑیں