in

لاپتہ افرادکیس: وفاقی سیکریٹری داخلہ کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

Sindh-High-Court-1

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کے کیس میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جمعرات 20مئی کو دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کو گرفتار کرکے 27 مئی کو پیش کیا جائے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی عدم گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کرلیا۔

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ لاپتا افراد کی تلاش میں روکاوٹ بن رہے ہیں اور بار بار حکم کے باوجود پیش ہوکر وضاحت پیش نہیں کر رہے۔ حکم پر عملدرآمد نہ کرنا بھی عدالتی کام میں روکاوٹ کے مترادف ہے۔

جسٹس کے کے آغا نے مزید ریمارکس دیے کہ لگتا ہے وفاقی حکومت کو لاپتا افراد کی بازیابی میں کوئی دلچسپی نہیں، وفاقی سیکریٹری داخلہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کی رپورٹ کہاں ہے؟ جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل گلفرار خٹک نے جواب دیا کہ میرے پاس کیس کی فائل نہیں ہے۔ جسٹس کے کے آغا برہم نے ریمارکس دیے کہ شہری 2015 سے لاپتا ہے اور آپ کے پاس کیس کی فائل ہی نہیں ہے۔

عدالت نے شہری اللہ بخش کی گمشدگی پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن وفاقی سیکرٹری داخلہ کی جانب سے کسی شوکاز نوٹس کا بھی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

عدالت گزشتہ روز بھی وفاقی سیکریٹری داخلہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہلیہ کی وفات کے بعدعارف لوہارکاپہلا ویڈیوپیغام

اہلیہ کی وفات کے بعدعارف لوہارکاپہلا ویڈیوپیغام

Gold

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ