in

کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی، سمندری ہوائیں بحال

Karachi weather

کراچی میں طوفان ٹاؤٹے کی شدت ختم ہونے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی جب کہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہوگئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے زیریں علاقوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کراچی میں گرمی برقرار رہے گی۔

شہرِ میں صبح کے اوقات میں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

صبح کے وقت شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ٹاؤٹے کی شدت کے باعث کراچی میں طوفانی گرد آلود گرم اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری تھا، جو اب ختم ہوگیا ہے۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shah Mahmood in New York

فلسطین امن مشن پر پاکستانی وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے

جویریہ سعود ‘عورت گردی’میں مردوں کی نہیں چلنے دیں گی

جویریہ سعود ‘عورت گردی’میں مردوں کی نہیں چلنے دیں گی