in

فلسطین امن مشن پر پاکستانی وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے

Shah Mahmood in New York

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی فلسطین امن مشن پر نیویارک پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نیویارک میں فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بلائے گئے اقوام متحدہ جنرل اسبملی کے ہنگامی اجلاس میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

وزیر خارجہ اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائیں گے۔

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان سمیت پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ 20 مئی کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، اپنے خطاب میں مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

جنرل اسبملی اجلاس کے علاوہ وزیر خارجہ اس موقع پر اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ  سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ ”کمیونٹی ایونٹ” میں شرکت کریں گے۔

نیویارک میں وزیر خارجہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ گفتگو کریں گے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لانے والے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ میں ترکی، فلسطین اور تیونس کے وزرائے خارجہ کے علاوہ صدر جنرل اسمبلی والکر بوزکر اور او آئی سی ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے شرکت کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کی معروف گلوکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Karachi weather

کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی، سمندری ہوائیں بحال