in

کروناوائرس کیسزروکنے کیلیےسندھ کا ٹرین سروس روکنےپر غور

کروناوائرس کیسزروکنے کیلیےسندھ کا ٹرین سروس روکنےپر غور

سندھ کی وزیرصحت ڈاکٹرعذرا پيچوہو نے نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو تجویز دی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کےلیے ٹرین میں سفر کرنے والے افراد کی تعداد 70فیصد سے کم کی جائے۔

وزیرصحت سندھ نے این سی اوسی اجلاس میں بذریعہ وڈیولنک شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے آپریشن کو 7سے 10روز کےلیے 70فیصد افراد کے ٹرین میں سفر کو محدود کیا جائے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پرآنے والے 50فیصد مسافروں ميں کرونا مثبت سامنے آرہا ہے جبکہ بيرون ملک سے آنے والوں کو قرنطینہ رکھنےکے فیصلے پرعملدآمد نہیں ہورہا۔

کروناوائرس کاپھیلاؤ روکنے کیلئے عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ کے نظام کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے، بین الاقوامی سفر اور مسافر وائرس کے پھيلاؤ کا زیادہ سبب بن رہے ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے کرونا وائرس سے متعلق ایس اوپیز میں نرمی کردی، ریسٹورانٹس اور ہوٹلز میں رات 12 بجے تک آؤٹ ڈور کھانوں، شادی کی 150 مہمانوں کے ساتھ آؤٹ ڈور تقریب کی اجازت ہوگی جبکہ 5 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سازگار کمپنی نے 2گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا

سازگار کمپنی نے 2گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا

مطالبات کی عدم منظوری پر بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے،سلمان نعیم

مطالبات کی عدم منظوری پر بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے،سلمان نعیم