in

مطالبات کی عدم منظوری پر بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے،سلمان نعیم

مطالبات کی عدم منظوری پر بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے،سلمان نعیم

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف (جہانگیرترین گروپ) کے رکن اسمبلی سلمان نعیم کا کہنا ہے کہ ان کے گروپ کی اکثریتی رائے ہے کہ اگر بجٹ عوامی امنگوں کے خلاف آیا تو پھر بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز اس لیے مقرر کیے ہیں تاکہ وہ اسمبلی میں ہماری نمائندگی کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے ابھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار نہیں کی مگر ہر گروپ کا لیڈر ہوتا ہے اور ہم پارلیمانی لوگ ہیں اس لیے اپنے گروپ لیڈر کے لیے پارلیمانی لفظ استعمال کیا۔
سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی تک ڈیلیور نہیں کرسکی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی سے نکالے اور بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔
عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سمیت ہر آپشن زیر غور ہے لیکن فی الحال ہم بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے غور کررہے ہیں۔
سلمان نعیم کا مزید کہنا تھا کہ ان کا گروپ اب ایک نہیں دو مسائل سے دوچار ہے جن میں ایک تو جہانگیرترین کے احتساب سے متعلق ہے جبکہ دوسرا ہمارے گروپ کے اراکین کو ترقیاتی فنڈ میں نظرانداز کیا جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں اور ہم احتساب سے نہیں بھاگ رہے لیکن کیس میں اسلام آباد سے مداخلت بند کی جائے۔
گزشتہ روز کے فیصلے کے حوالے سے سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ کے تحفظات ہیں کیوں کہ ہمارے اراکین کو تنگ کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت نے ترقیاتی فنڈ روکے ہوئے ہیں اور بیوروکریٹ کو ہمارے کام کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی بنیاد انصاف پر رکھی گئی ہے اور عمران خان انصاف پر یقین رکھتے ہیں لہٰذا جہانگیر ترین کیس میں بھی انصاف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سمیت ہمارے تمام رہنما عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور احتساب کے عمل میں شریک ہیں۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے سے قبل خود عمران خان احتساب کے عمل سے گزر چکے ہیں اور انہوں نے عدالت کے ایک ایک سوال کا جواب دیا تھا۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ رات کو اس گروپ کے چند اراکین نے جو گفتگو کی ہے وہ انتہائی نامناسب ہے لہٰذا ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عمران خان کا ہی دوسرا نام ہے کیوں کہ انہوں نے سن 1996 سے تن تنہا جدوجہد کی ہے اور عوام ووٹ عمران خان کو ہی دیتے ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناوائرس کیسزروکنے کیلیےسندھ کا ٹرین سروس روکنےپر غور

کروناوائرس کیسزروکنے کیلیےسندھ کا ٹرین سروس روکنےپر غور

عائزہ خان کا نیا آنے والا ڈرامہ کون سا ہے اور وہ کس کردار میں دکھائی دیں گی ؟معروف پاکستانی اداکارہ نے خود ہی تفصیلات بتا دیں

عائزہ خان کا نیا آنے والا ڈرامہ کون سا ہے اور وہ کس کردار میں دکھائی دیں گی ؟معروف پاکستانی اداکارہ نے خود ہی تفصیلات بتا دیں