in

نوازشریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کی درخواست خارج

نوازشریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کردیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین الگ الگ درخواستیں دائر کردی گئی تھیں۔ میاں برکت نامی شہری کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپرمال لاہور کا مکان اتفاق گروپ کا اثاثہ اور میاں شریف، میاں شفیع، میاں معراج الدین اور ان سمیت دیگر فیملیز کی مشترکہ ملکیت ہے جسے فروخت نہیں کیا جاسکتا۔

اسی طرح اشرف ملک نے درخواست میں کہا کہ نواز شریف کی شیخوپورہ کی جائیدادیں 20مئی کو نیلام کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی، شیخوپورہ کی 88کنال اراضی نواز شریف سے خرید کر بذریعہ چیک 7 کروڑ 75 لاکھ کی ادائیگی کرچکا ہوں۔

درخواست گزار کا کہنا ہےکہ نواز شریف کی گرفتاری کے باعث فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہو سکا جس کے لیے سول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

ایک اور درخواست میں اسلم عزیز نے کہا کہ ڈی سی لاہور 105 ایکڑ اراضی نیلام کرنے کے لیے قبضہ میں لے رہے ہیں، زمینیں لیز پر لےکر پھلوں کے باغ لگانے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ہے جس پر گزر بسر ہے، نیلامی سے سرمایہ کاری ضائع ہونے کا خدشہ ہے، ڈی سی لاہور کو زمین کی نیلامی سے روکا جائے۔

اس قبل عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ برس اکتوبر میں احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔ 6 ماہ گزرنے کے بعد جن جائیدادوں پر کوئی اعتراض نہیں آیا نیب نے انہیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پانی کابحران سنگین، قلت 30فیصد تک پہنچ سکتی ہے، ارسا

پانی کابحران سنگین، قلت 30فیصد تک پہنچ سکتی ہے، ارسا

TikTok-AFP

ٹک ٹاک ویڈیوبناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان جاں بحق