in

موسمی بٹیروں کے پاس ووٹ تحریک انصاف کا ہے،شفقت محمود

موسمی بٹیروں کے پاس ووٹ تحریک انصاف کا ہے،شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین باربار کہہ رہے ہیں کہ میں تحریک انصاف کا حصہ رہوں گا مگر ہوسکتا ہے کہ ان کے ارد گرد کچھ لوگ ذاتی مفادات کے لیے یہ سب کررہے ہوں جبکہ ایسے موسمی بٹیروں کو پتہ ہونا چاہیے کہ ان کے پاس ووٹ بینک پی ٹی آئی کا ہے۔
سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کہ مجھ سمیت تحریک انصاف کے تمام اراکین تحریک انصاف کے وجہ سے جیتے ہیں اگر کسی کا خیال ہے کہ وہ تحریک انصاف کے بغیر کچھ کرلیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم ناراض اراکین سے بات کررہے ہیں بات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ان لوگوں کی اکثریت عمران خان کی شیدائی اور پارٹی کی وفادار ہے۔
بجٹ پاس کرتے وقت حکومت کی ممکنہ مشکلات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے وہ کہیں جانے والے نہیں اور تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے تاہم ہوسکتا ہے کچھ لوگ موقع سے فائدہ اٹھا کر اس قسم کے بیانات دے رہے ہوں۔
پارٹی میں گروپ بندی سے متعلق شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بڑی پارٹیوں میں یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے اس میں حکومت کےلیے پریشانی والی کوئی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ناراض ہیں ان کی شناخت بھی تحریک انصاف سے ہے اور ہوسکتا ہے ان میں کچھ لوگ اس بات پر ناراض ہوں کہ وہ اپنے لیے زیادہ مراعات چاہتے ہوں مگر ان کو پتہ ہے کہ عمران خان بلیک میل نہیں ہوں گے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف (جہانگیرترین گروپ) کے رکن پنجاب اسمبلی نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی یہ مطالبہ نہیں کیا کہ جہانگیرترین کے خلاف تحقیات بند کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کارروائی کو شفاف اور سیاسی مداخلت سے دور رکھا جائے۔
نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہم نے پارلیمانی لیڈر نہیں صرف ترجمان مقرر کیے ہیں جو پارٹی لیڈرشپ تک ہمارے تحفظات پہنچائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارٹی اور حکومت کے اندر جو کمی ہے اسے دور کیا جاسکے ہم تحریک انصاف کا حصہ اور آج جہانگیرترین نے بھی بلکل واضح طور پر یہ کہا ہے۔
نعمان لنگڑیال کا مزید کہنا تھا کہ ہم عثمان بزدار کو ہٹانے کی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے ہمیں عمران خان کا انتخاب قبول ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسرائیل کے خلاف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا منفرد احتجاج

اسرائیل کے خلاف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا منفرد احتجاج

فلسطین سےاظہارِ یکجہتی، انٹرنیشنل فٹبالر میدان میں آگئے

فلسطین سےاظہارِ یکجہتی، انٹرنیشنل فٹبالر میدان میں آگئے