in

حکومت کے دن بہت تھوڑے رہ گئے، مصدق ملک

حکومت کے دن بہت تھوڑے رہ گئے، مصدق ملک

رہنما مسلم لیگ مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے وزن تلے دب رہی ہے یہ حکومت اپنی نا اہلی کی وجہ سے گررہی ہے اور ان کے دن اب تھوڑے رہ گئے ہیں۔
سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین گروپ نے اپنا جینا مرنا تحریک انصاف سے علیحدہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناراض اراکین نے کل کہا تھا کہ کیا صرف عمران خان ہی پارٹی ہے جس کا جواب شاہ محمود قریشی نے دیا کہ ہاں صرف عمران خان ہی تحریک انصاف ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینا عمران خان کا وطیرہ ہے لیکن یہ عادت اب صرف سیاسی حریفوں تک محدود نہیں رہی بلکہ پارٹی کے اندر بھی جو لوگ اختلاف کررہے ہیں انہیں بھی نشانہ بنایا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ناراض اراکین کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اب یا تو وزیراعظم کو تبدیل کرنا پڑے گا یا عمران خان کو اپنا رویہ بدلنا پڑے گا۔
محمد زبیرعمر کے بیان سے متعلق مصدق ملک کا کہنا تھا کہ زبیر خود بھی اپنے بیان کے صفائی دے چکے ہیں، جو لوگ بوٹ کی حفاظت پر مامور ہیں ہماری دعا ہے کہ وہ یہ کام ہمیشہ کریں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہورہی ہے۔
راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ہمارا گروپ اس دن بن گیا تھا جس دن جہانگیرترین کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا پر آنا بند کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کل کے اجلاس میں میں کچھ اراکین نے شکایت کی ہے کہ پنجاب حکوت نے ہمارے ترقیاتی فنڈز روکے ہیں اس لیے تحفظات آگے پہنچانے کے لیے پارلیمانی لیڈر کو منتخب کیا۔
راجا ریاض کا کہنا تھا کہ کل کے اجلاس میں تمام اراکین نے حلف اٹھایا کہ وہ متحد رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ اگر اس طرح ترقیاتی فنڈز روکے گئے اور مقدمات درج کئے گئے تو ہمارے 25 اراکین کے بغیر پنجاب میں بجٹ پاس کرنا مشکل ہوجائے گا۔
راجا ریاض کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے پاس 11 راکین ہیں اور 4 مزید ایم این ایز رابطے میں ہیں امید ہے بجٹ تک ہم یہ تعداد 20 تک لے جائیں گے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ جو بلے کے نشان سے جیت کر آیا ہے اس کا جینا مرنا عمران خان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گروپ الیکشن سے قبل کا ہے ابھی کا نہیں۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جہانگیرخان ترین مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور انہوں نے آج کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور ہم کہیں جانے والے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناراض اراکین کا اپنے حلقوں کےلیے ترقیاتی فنڈز مانگنا ان کا حق ہے تاہم انتظامی معاملات میں مداخلت حکومت کی پالیسی نہیں۔
زرتاج گل نے دعویٰ کیا کہ پنجاب یا وفاق میں بجٹ پاس کرتے وقت کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور بجٹ ہرصورت پاس ہوگا۔ عوام نے ہمیں ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ دیے ہیں اور ہم اگلی مرتبہ اس سے بھی زیادہ ووٹ دیں گے۔
زبیر عمر کے حالیہ بیان سے متعلق زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بیان سے ایسا لگتا ہے کہ ن لیگ دوبارہ بوٹ پالش کرنے کےلیے تیار ہوگئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضلع کورنگی کے6یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ضلع کورنگی کے6یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مارننگ شو میں خاتون کی ڈانس پرفارمنس، پیمرا کا نوٹس

مارننگ شو میں خاتون کی ڈانس پرفارمنس، پیمرا کا نوٹس