in

کروناویکسینیشن کاکوئی سائیڈافیکٹ سامنے نہیں آیا، اسد عمر

کروناویکسینیشن کاکوئی سائیڈافیکٹ سامنے نہیں آیا، اسد عمر

وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ویکسینیشن کا بہت اچھا تجربہ رہا ہے کسی قسم کے کوئی سائیڈ افیکٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا جس کا شبہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرونا ویکسینیشن بلکل محفوظ ہے اب تک کسی سائیڈ افیکٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا جس کا شبہ ظاپر کیاجارہا تھا۔

کرونا وائرس:پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح 7.79 فیصد ہے

اسد عمر نے کہا کہ این سی اوسی کی ٹیم نےعید کےدنوں میں بھی کیام کیاہے، وباء کے پھیلاؤ میں اضافہ رُکا ہوا ہے تاہم وباء ختم نہیں ہوئی، عوام سے درخواست ہےکہ ویکسی نیشن کروائیں تاکہ بزرگوں اور بچوں کو محفوظ رکھ سکیں۔

پاکستان میں کرونا سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ

سربراہ این سی او سی نے دعویٰ کیا کہ ملک میں 49لاکھ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ہم کوشش کررہے ہیں بندشوں میں نرمی کی جائے۔ آج وزیراعظم سےملاقات ہوئی انھوں نےکوئی سیاسی بات نہیں کی، پوری تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عوام اور اپوزیشن کو حکومت اور اسپیکر پر کوئی اعتماد نہیں، شاہد خاقان

عوام اور اپوزیشن کو حکومت اور اسپیکر پر کوئی اعتماد نہیں، شاہد خاقان

ایشزسیریز کے شیڈول کااعلان کردیا گیا

ایشزسیریز کے شیڈول کااعلان کردیا گیا