in

عوام اور اپوزیشن کو حکومت اور اسپیکر پر کوئی اعتماد نہیں، شاہد خاقان

عوام اور اپوزیشن کو حکومت اور اسپیکر پر کوئی اعتماد نہیں، شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن چوری ہو تو وہاں الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں کیسے محفوظ ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےبیان دیا ہے کہ آر ٹی ایس بیٹھنے سے آنے والی حکومت نے اپنا مستقبل ایک اور مشین سے جوڑ لیا ہے۔ ڈراموں،تماشوں سے انتخابی اصلاحات کا سنجیدہ عمل نہیں ہوتا۔

شاہد خاقان نے کہا کہ نون لیگ نےانتخابی اصلاحات کا سنجیدہ عمل کرکے دکھایا۔ ڈسکہ الیکشن میں الیکشن کمیشن کاعملہ چوری ہوگیا تواب الیکٹرونک مشینیں کیسےمحفوظ ہونگی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن ریفارمزاورقانون سازی آرڈیننس اور تماشوں سے نہیں بلکہ پارلیمان کے اعتماد سے ہوتی ہے۔عوام اور اپوزیشن کو حکومت اور اسپیکر پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے مشین سے متعلق بتایا کہ اس مشین میں ووٹر کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے ہوگی۔ نادرا کا دیا ہوا ڈیٹا شناختی کارڈ کو ویریفائی کرے گا۔ شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد ووٹر اپنے امیدوار کے نشان کا بٹن دبائے گا اور الیکٹرونک مشین سے ووٹنگ کے نتائج چند سیکنڈز میں آجائیں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہر پولنگ بوتھ پر یہ مشین لگائی جاسکتی ہے۔الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں پر خرچہ الیکشن کمیشن کے انتخابات پر پہلے کے خرچے سے زائد نہیں ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میاخلیفہ نے گال گوڈٹ کو”نسل کش باربی” قراردے دیا

میاخلیفہ نے گال گوڈٹ کو”نسل کش باربی” قراردے دیا

کروناویکسینیشن کاکوئی سائیڈافیکٹ سامنے نہیں آیا، اسد عمر

کروناویکسینیشن کاکوئی سائیڈافیکٹ سامنے نہیں آیا، اسد عمر