in

پاکستان، ترکی کا فلسطینیوں پرظلم کیخلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ

Pakistan, Turkey

پاکستان اور ترکی نے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف مشترکہ طور پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ترک ہم منصب مولود چاووش اوغلو نے 18مئی کے روز انقرہ میں ایک ملاقات کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور ان کے گھروں سے زبردستی بے دخلی کی شدید مذمت کی ہے۔

دونوں ممالک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عالمی برادری پر مشترکہ ذمہ داری عائد ہے کہ وہ فلسطین کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کو یقینی بنائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیلی گولہ باری اور بربریت پر پوری امت مسلمہ صدمہ کی حالت میں ہے۔

فلسطین پر اسرائیلی حملے: وزیر خارجہ ترکی پہنچ گئے

ترک وزیر خارجہ نے وزرائے خارجہ کی سطح کی او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب اور پاکستان کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کی مستقل اور زبردست حمایت کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی حملے کے بعد بننے والی صورت حال پر بات چیت کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ترکی پہنچے تھے۔

شاہ محمود قریشی سوڈان، فلسطین، ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ انقرہ سے نیویارک جائیں گے۔

حالیہ اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس پر حملے کے بعد بننے والی صورت حال پر غور کیلئے جنرل اسمبلی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مجھے آنٹی کہہ لو لیکن انہیں کچھ نہ کہنا اپنے شوہر کو بڑی عمر کا قرار دینے پر اداکارہ غنا علی بول پڑیں

مجھے آنٹی کہہ لو لیکن انہیں کچھ نہ کہنا اپنے شوہر کو بڑی عمر کا قرار دینے پر اداکارہ غنا علی بول پڑیں

کرونا وائرس:پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح 7.79 فیصد ہے

کرونا وائرس:پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح 7.79 فیصد ہے