in

پاکستان میں کرونا سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ

پاکستان میں کرونا سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 135 اموات، 2566 نئے کیسز رپورٹ

کرونا سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، ملک ميں ایک دن کے دوران 135 افراد انتقال کرگئے، پنجاب میں سب سے زيادہ 89 اموات رپورٹ ہوئيں، 2 ہزار 566 نئے کسیز بھی رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کیسز کا تناسب 8.61 فیصد تک بڑھ گیا۔

عید کے بعد کروناوائرس پھر بے قابو ہونے لگا، اموات اور مثبت کیسز کی شرح بڑھنے لگی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 135 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، سب سے زیادہ پنجاب میں 89 اموات رپورٹ ہوئیں، سندھ میں 23، خیبرپختونخوا میں 18، اسلام آباد 2 اور آزاد کشمیر میں 3 مریض جاں بحق ہوگئے، مجموعی اموات 19 ہزار 752 تک پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک میں 29 ہزار 801 ٹیسٹ کئے گئے، 2 ہزار 566 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، اس وقت 67 ہزار 665 افراد کرونا میں مبتلا ہیں، 4 ہزار 799 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 4 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک پاکستان میں 8 لاکھ 82 ہزار 928 کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں، 7 لاکھ 95 ہزار 511  افراد وائرس کو شکست دے چکے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: پیٹرولیم لیوی میں تاریخی کمی

ویڈیو: پیٹرولیم لیوی میں تاریخی کمی

سلیم رازکی وفات: پشتوادب کاایک روشن باب بندہوگیا

سلیم رازکی وفات: پشتوادب کاایک روشن باب بندہوگیا