in

وزیراعظم”سب بیچ دے” کےایجنڈے پر لگےہیں،مريم اورنگزيب

وزیراعظم”سب بیچ دے” کےایجنڈے پر لگےہیں،مريم اورنگزيب

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائقوں، نااہلوں اور چوروں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا۔ عمران صاحب “سب بیچ دے” کے ایجنڈے پر کار بند ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو مین پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم ليگ ن کے دور حکومت میں منصوبے بنے اور نئے پاکستان میں منصوبے نیلام ہوئے۔ نالائقوں، نااہلوں اور چوروں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا ہے۔ ن ليگ حکومت نے اثاثے بنائے اور يہ اثاثے بیچ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن ليگ حکومت نے موٹر ویز، پارک، اسپتال، ہوائی اڈے بنائے۔ عمران صاحب ان کو گروی اور نیلام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو پتا چلنا چاہیے کہ کس کی جیب میں کتنے پیسے جا رہے ہیں؟۔ پاکستان کے اثاثے گروی رکھنے پر عمران صاحب کو فارن فنڈنگ ہوئی۔ عمران صاحب “سب بیچ دے” کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جنوبی افریقا کا سفرکرنےوالےغیرملکیوں کی امریکا آمد پرپابندی

جنوبی افریقا کا سفرکرنےوالےغیرملکیوں کی امریکا آمد پرپابندی

جنوبی افریقا کی دفاعی حکمت عملی نہیں ہوگی،مارک باؤچر

جنوبی افریقا کی دفاعی حکمت عملی نہیں ہوگی،مارک باؤچر