in

تعمیراتی سریے کی قیمت میں اضافے پر چیئرمین آبادکا اظہارتشویش

تعمیراتی سریے کی قیمت میں اضافے پر چیئرمین آبادکا اظہارتشویش

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین فیاض الیاس نے تعمیراتی سریے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعمیراتی صنعت اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے نقصاندہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسٹیل بار کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی کا خاتمہ کیا جائے تاکہ سریے کی قیمتیں کم ہوسکیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملکی معشیت کو ترقی دینے کیلئے تعمیراتی صنعت کو مراعاتی پیکیج دیا گیا، جس سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیاں بحال ہوئیں تاہم اس کے ساتھ ہی سریے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ایک روز قبل بھی اچانک سریے کی قیمت فی ٹن 5 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

چیئرمین آباد فیاض الیاس نے سریے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیل بار کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی کا خاتمہ کیا جائے تاکہ سریے کی قیمتیں کم ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سریے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا، سریا تعمیراتی صنعت کا اہم جُز ہے، اس کی قیمتوں میں اضافے سے  تعمیراتی سرگرمیاں ماند پڑ جانے کا خدشہ ہے، اسٹیل کی قیمتوں میں من مانے اضافے سے فی یونٹ تعمیرات کی لاگت میں اضافہ ہوگا، جس سے وزیراعظم عمران خان کے متوسط طبقے کو 50 لاکھ سستے گھروں کی فراہمی کا منصوبہ پایۂ تکمیل کو نہیں پہنچ سکے گا۔

فیاض الیاس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے، جس میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے، کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں تعمیراتی صنعت کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہوتی ہے، پاکستان میں زراعت کے بعد تعمیراتی صنعت روزگار فراہم کرنیوالا دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے، معاشی ترقی اور ملکی خوشحالی کیلئے تعمیراتی سرگرمیاں جاری رہنا انتہائی ناگزیر ہے۔

چیئرمین آباد نے تعمیراتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی کا فوری خاتمہ کیا جائے، اب وقت ہے کہ مسابقتی کمیشن کردار ادا کرے اور تعمیراتی صنعت کو بچانے کیلئے فوری لائحہ عمل پیش کرے، بصورت دیگر 50 لاکھ سستے گھروں کی فراہمی کے خواب کی  تکمیل مشکل ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایسٹرازینیکاویکسین سےمتعلق خدشات پرڈاکٹر فیصل سلطان کی وضاحت

ایسٹرازینیکاویکسین سےمتعلق خدشات پرڈاکٹر فیصل سلطان کی وضاحت

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ